ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جرمنی میں انوکھی نیلامی، پورا گاؤں ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر میں فروخت

جرمنی میں انوکھی نیلامی، پورا گاؤں ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر میں فروخت

Mon, 11 Dec 2017 12:48:45    S.O. News Service

برلن10دسمبر (ایجنسی)دنیا بھرمیں املاک کی نیلامی عام بات ہے مگر مشرقی جرمنی کے کیمونسٹ دور کا ایک گاؤں نیلام عام میں ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ 65 لاکھ روپے میں فروخت ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی میں گاؤں کی انوکھی نیلامی ’کارھاوزن‘ نیلام گھر کی جانب سے برلن میں کی گئی۔الفینہ نامی اس گاؤں کے بوسیدہ مکانات اور اراضی کے خریدار کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔ نیلا م مرکز نے خانما برباد بستی کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار ڈالر رکھی تھی۔اس نیلامی میں حصہ لینے والے اکلوتے خریدار نے ایک لاکھ 65ہزار ڈالر ادا کرنے کا اعلان کرکے اسے خرید لیا۔ یہ گاؤں پہلے بھی متعدد افراد کی ملکیت رہا ہے۔ تاہم اسے نیلام عام میں پیش کرنااپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔یہ گاؤں آج سے 27 سال پہلے مشرقی اور مغربی جرمنی کے اتحاد سے قبل غربت کے ہاتھوں ختم ہوگیا تھا۔ مشرقی جرمنی کے علاقے آج بھی اپنی پسماندگی اور غربت، اجرت اور ریٹائر افراد کی پنشن کے حوالے سے مغربی جرمنی سے مختلف ہے۔برلن سے 120 کلو میٹر دور 16 ہزار 800 مربع میٹر گاؤں میں آج کل صرف 20 افراد رہتے ہیں۔


Share: